راولپنڈی سے صلح ہوگئی، عید بعد حکومت گرانے کی تحریک لائینگے، محمد زبیر

157

کراچی (آئی این پی) مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر عمر نے کہا ہے کہ ہماری کوئی لڑائی نہیں تھی راولپنڈی سے ہماری صلح ہوگئی ہے، سیز فائر یا صلح کے بارے میں تو نہیں پتا لیکن ہمارے تعلقات اچھے ہیں، ہم جب مطمئن ہوں گے تو اس کا باقاعدہ بتائیں گے، ملاقاتوں کے دوران کبھی ڈیل یا ریلیف نہیں مانگا، عید کے بعد حکومت گرانے کی تحریک لائیں گے، بلاول کی ان ہائوس تبدیلی کی حکمت عملی سے متفق نہیں، دوسرے طریقے سے اس حکومت کو بھگائیں گے۔ منگل کو نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس عمران خان کو میں جانتا ہوں وہ جذباتی ہے اگر کابینہ تحلیل ہونے اور اس کے استعفے کا معاملہ آیا تو وہ بیٹھے دیکھتے نہیں رہیں گے بلکہ اسمبلیاں ہی توڑ دیں گے اور کہیں گے کہ میں واپس عوام کے پاس جاتا ہوں اور دوبارہ الیکشن لڑونگا، عمران خان کبھی یہ نہیں چاہیں گے کہ وہ مستعفی ہو جائیں اور شاہ محمود قریشی وزیر اعظم بن جائیں ایسا کبھی نہیں ہو گا۔