کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گرفتار شہریوں کی ضمانت منظور

113

کراچی (اسٹاف ر پورٹر) کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مختلف علاقوں سے گرفتار شہریوں کو متعلقہ ضلعی عدالتوں میں پیش کیا گیا جن کی تعداد 100 سے زائد تھی، گرفتار شدگان میں مزدور، دکاندار، ڈرائیوز اور بھیک مانگنے والے شامل تھے۔ عدالت نے گرفتار شہریوں کی 5، 5 ہزار روپے کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ عباس مہدی نے 88 شہریوں کو بری کرتے ہوئے پولیس افسران پر برہمی کا اظہار کیا اور درج ایف آئی آر کو کالعدم قرار دیا۔