تنقید کرنیوالے خون جلاتے رہیں ، مجھے فرق نہیں پڑتا ، مصباح الحق

274

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ مجھ پر تنقید کرنے والے اپنا خون جلاتے رہیں، مجھے فرق نہیںپڑتا۔جنوبی افریقا اور زمبابوے کے کامیاب دورے کے بعد ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کی کنڈیشنز میں کامیابی آسان نہیں ہوتی ۔ انھوں نے مزید کہا کہ وائٹ بال کرکٹ میں مسائل سامنے آئے ہیں۔ہیڈ کوچ نے اسی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں وائٹ بال کی بڑی اہم سیریز ہیں۔ٹیم میں مڈل آرڈر کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ مڈل آرڈر مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔مصباح الحق کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ پاکستان ٹیم درست سمت کی جانب گامزن ہے۔انھوں نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کو اہمیت دیتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز ورلڈکپ کی تیاری کا حصہ ہوگی۔ہیڈکوچ کا کہنا تھا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ دورے کے دوران نوجوانوں کو موقع نہیں دیا گیا۔مصباح الحق نے کہا کہ مجھ پر تنقید کرنے والے اپنا خون جلاتے رہیں مجھے فرق نہیں پڑتا، تنقید کرنے والوں کے لیے دعا ہی کرسکتا ہوں۔

پ