کرکٹ کلب رجسٹریشن کیلیے 21جون تک توسیع

196

لاہور(جسارت نیوز)پی سی بی نے کرکٹ کلب رجسٹریشن میں متعلقہ معلومات اور دستاویزات کی فراہمی کے لیے 21جون تک توسیع کردی ۔ ترجمان کے مطابق پی سی بی نے عید تعطیلات اور لاک ڈاو ن کے باعث کلبز کے صدور کی درخواست پر توسیع کی۔تمام کلبز کے صدور کو ممبرشپ اور کھلاڑیوں کی کٹیگریز سے متعلق معلومات اور دستاویزات پی سی بی کو فراہم کرنی ہیں ۔درخواست گزار کامیاب کلبز کے صدور کو معلومات فراہمی کے لیے آن لائن لنک ای میل کیا جاچکا ہے ۔ابتدائی طور پر تمام صدور کو اپنے کلب کے کھلاڑیوں اور ممبر شپ سے متعلق معلومات 20مئی تک جمع کروانی تھی ۔پی سی بی نے آئین 2019کے تحت ملک بھر کے کرکٹ کلبز کی رجسٹریشن کا عمل شروع کررکھا ہے۔رجسٹریشن کے پہلے مرحلے میں پی سی بی کو ملک بھر سے 3989 درخواستیں موصول ہوئی ۔