انگلش کھلاڑی قومی ذمے داری کو ترجیح دیں ، ایشلے

180

کراچی (اسٹاف رپورٹر)برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی دورہ پاکستان اور بنگلا دیش کے لیے دستیاب ہوں گے، انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے کرکٹرز کو پیغام دے دیا ہے کہ کسی لیگ کے بجائے قومی ڈیوٹی کو ترجیح دینا ہوگی۔ٹیم ڈائریکٹر ایشلے جائلز نے انگلینڈ کے کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کو قومی ڈیوٹی کو ترجیح دینے کا پیغام دیا ہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ ٹیم نے پاکستان اور بنگلا دیش میں وائٹ بال سیریز کھیلنا ہے۔ دوسری جانب برطانوی میڈیا کاکہنا ہے کہ ملتوی ہونے والی بھارتی لیگ کے انعقاد کی ستمبر اکتوبر میں منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ انگلینڈ ٹیم نے 16 برس بعد پاکستان کا دورہ کرنا ہے جس میں ٹی ٹوئنٹی میچز شیڈول ہیں۔