سندھ فوڈ اتھارٹی ڈیلی ویجز محنت کش فاقہ کشی پہ مجبور ہوگئے

319

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ فوڈ اتھارٹی کے ڈیلی ویجز محنت کش چار ماہ کی تنخواہ کی عدم ادائیگی پہ ذہنی اذیت کاشکار، رمضان المبارک میں گھروں میں فاقہ کشی نے ڈیرے جما لیے،چیف جسٹس آف سندھ ہائی کورٹ،وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی وزیر محنت معاملے کا فوری نوٹس لیں،محنت کشوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سندھ فورڈ اتھارٹی کے ڈیلی ویجز ملازمین گزشتہ چار ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے کے باعث ذہنی اذیت کا شکار ہیں،اس ضمن میں دوران سروے محنت کشوں کا نمائندے سے فریاد کرتے کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں بھی تنخواہیں روکنا کہاں کا انصاف ہے جبکہ اس ماہ ہر گھر کے اخراجات تین گناہ بڑھ جاتے ہیں۔ملازمین کا کہنا تھا کہ ڈیلی ویجز ملازمین کے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آچکی ہے لیکن ذمہ داران کے کانوں پہ جوں تک نہیں رینگی، اگر فوری طور پہ ہماری تنخواہوں کی ادائیگی نہ کی گئی تو ہمیں مجبوراً احتجاج کرنا ہوگا جس کی تمام تر ذمہ داری سندھ حکومت پہ عائد ہوگی۔