سائٹ صنعتی ایریا کراچی کو لٹیروں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا، عبدالہادی خان

366

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے صدر عبدالہادی نے کراچی کے سب سے بڑے اور قدیم سائٹ صنعتی ایریا میں جرائم کی بڑھتی وارداتوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، آئی جی سندھ مشاق مہراور کراچی پولیس چیف عمران یعقوب منہاس سے پُر زور اپیل کی ہے کہ وہ سائٹ ایریا میں فیکٹریوں میں ڈکیتی کی وارداتوں اورنقد رقوم لوٹنے کے واقعات کا سختی سے نوٹس لیں اور جرائم پیشہ افراد سے نمٹنے کے لیے مؤثر حکمت عملی وضع کی جائے۔عبدالہادی نے سندھ حکومت اور اعلیٰ پولیس افسران کو سائٹ ایریا میں امن وامان کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ ڈکیتیوں، لوٹ مار اور اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے میں محکمہ پولیس کی کوئی توجہ نہیں اور صورتحال اس نہج پر پہنچ گئی ہے کہ ڈاکو لٹیرے دن دیہاڑے بلاخوف خطر دندتاتے پھرتے ہیں اور بینکوں سے کیش لے کرجانے والوں سمیت جسے چاہیں لوٹیں کوئی پوچھنے والا نہیں اور اب تو پارکنگ میں کھڑی گاڑیاں بھی محفوظ نہیں رہیں۔