کاٹن کی درآمد پر ایک ارب 83 کروڑ 80 لاکھ ڈالر خرچ کیے گئے

265
کپاس دنیا کی ایک اہم ترین ریشہ دار فصل ہے، ماہرین زراعت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملک نے رواں مالی سال کے 9 ماہ کے دوران کاٹن کی درآمد پر ایک ارب 83 کروڑ 80 لاکھ ڈالر خرچ کیے جو اسی عرصے میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 46 فیصد زیادہ ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس اسی مدت میں ایک ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر خرچ کیے گئے۔ اس دوران کپاس کی پیداوار میں نمایاں کمی بھی ریکارڈ کی گئی۔رواں سال 56 لاکھ گانٹھ تیار ہوسکی جبکہ 2012 میں اس کی تعداد ایک کروڑ 40 لاکھ گانٹھ تھیں۔کپاس کی پیداوار میں نمایاں گراؤٹ کے بعد ٹیکسٹائل کی صنعت کی امیدیں معدوم پڑ گئی ہیں جو اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔مالی سال 21 کے پہلے 9 ماہ کے دوران کل برآمدات میں 21 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔مالی سال 20 کے پہلے 9 ماہ میں کل برآمدات کا حجم 10 ارب 26 کروڑ ڈالر تھا جو رواں مالی سال کی اسی مدت میں 10 ارب 26 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔