سعودی عرب،رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کی ہفتہ وار سرگرمیوں میں 6.2فیصد کا اضافہ

272

جدہ(اے پی پی)سعودی رئیل ا سٹیٹ مارکیٹ کی ہفتہ وار سرگرمیوں میں 6.2 فیصد اضافہ ہوا جس کا مجموعی حجم4.1 ارب ریال رہا۔سعودی اخبار الاقتصادی کے مطابق کمرشل سیکٹر کے مجموعی سودوں میں ہفتے کے دوران 15.6 فیصد اضافہ ہوا ۔عرب نیوز کے مطابق ہاسنگ سیکٹر کے سودوں میں 2.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،اس کا حجم تقریبا 2.6 ارب ریال رہا۔