فلسطین علما کونسل کے سربراہ کا مولانا فضل الرحمان کو خط

232

اسلام آباد (آن لائن) فلسطین علماء کونسل کے سربراہ شیخ نواف تکروری نے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کو خط لکھا ہے، خط میں شیخ نواف تکروری نے فلسطینی مسلمانوں کی حمایت پر مولانا فضل الرحمان کا شکریہ ادا کیا۔ شیخ نواف تکروری نے صیہونی قوتوں کی جانب سے فلسطین کی صورت حال اور قبلہ اوّل بیت المقدس میں عبادت میں مصروف مسلمانوں پر آنسو گیس اور فائرنگ کے واقعات سے آگاہ کیا۔ شیخ نواف تکروری نے مولانا فضل الرحمان کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ فلسطینی مسلمانوں کے شانہ بشانہ ساتھ دینے پر مشکور ہیں، امید ہے فلسطین کے معاملے کو آپ عالمی سطح پر اجاگر کریں گے۔