غزہ پر اسرائیلی حملوں کی پاکستان کی جانب سے شدید مذمت

407

اسلام آباد: پاکستان نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا  ہےکہ اسرائیلی وحشیانہ بمباری سے بچوں سمیت متعدد معصوم فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے کہا کہ مسجد اقصی اور غزہ پر حملوں کے بعد ماہ مقدس میں دہشت گردانہ کارروائی قابل مذمت اقدام ہے،نہتے فلسطینیون پر صیہونی فوجیوں کے حملے انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری معصوم فلسطینیوں پر مظالم بند کروانے میں کردار ادا کرے، خطے میں امن کے لیے آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے۔