غیر ملکی سیاح ہوٹلز تک محدود رہیں گے ، محکمہ سیاحت

793

پشاور: کورونا وائرس کے سبب مکمل لاک ڈاؤن کے دوران خیبرپختونخوا میں موجود غیر ملکی سیاح ہوٹلز تک محدود رہیں ‏گے اور وہ سیاحتی مقامات پر نہیں جاسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران غیر ملکی سیاح ‏ضرورت پڑنے پر سفر کرسکیں گے جبکہ غیر ملکی سیاحوں کو ہوٹل انتظامیہ ایس او پیز کے تحت مکمل‏سہولیات فراہم کریں گے۔

اعلامیہ کے مطابق غیر ملکی سیاحوں کا کورونا ٹسٹ کا نیگیٹیو ہونا ضروری ہوگا، سیاح جس ہوٹل ‏میں ہے وہی پر ہی قیام کریں گے اور سیاحتی مقام کی سیر کے لئے ان دنوں میں نہیں جائے گے۔

محکمہ سیاحت کے پی کا کہنا ہے کہ صوبے میں اس وقت چھ غیر ملکی سیاح موجود ہیں جبکہ کورونا وائرس ‏کیسز میں اضافہ کی وجہ سے سیاحتی مقامات کی سیر پر اس بار عید میں پابندی عائد کی گئی ہے اور ‏لاک ڈاون کے دوران غیر ملکی سیاحوں کو سفر کی اجازت دینے سے وہ اپنے ملکوں کو واپس ‏جاسکیں گے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے 8مئی سے 16مئی تک سیاحوں پر پابند عائدکی ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 24 ہزار 979 ہے اور فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 666 ہے۔