سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید 13 مئی کو ہوگی

370

ریاض: سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، مملکت میں بدہ کو 30 روزے مکمل کیے جائیں گے اور عیدالفطر 13 مئی بروز جمعرات کو منائی جائے گی۔

سعودی گزٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آنے سے متعلق خبر جاری کی جس میں کہا گیا کہ سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھے جانے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

سعودی عرب میں شوال کاچاند نظر نہیں آیا جس کے بعد عید الفطر 13 مئی کو منائی جائے گی۔ سعودی ماہرین فلکیات نے بھی آج چاند نظر نہ آنے کی پیش گوئی کی تھی۔

اس کے علاوہ انڈونیشیا، ملائیشیا میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا، ان ممالک مین بھی عیدالفطر 13 مئی کو منائی جائے گی