پنجاب حکومت کا صحافیوں کی ویکسینیشن کا فیصلہ

241

لاہور: حکومتِ پنجاب نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے صوبے بھر کے صحافیوں کی ویکسی نیشن کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے بھر کے صحافیوں کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کے احکامات جاری کردیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صحافی برادری کو ویکسین لگانے سے متعلق سفارشات منظور کرتے ہوئے کہا کہ عید کے بعد صحافیوں کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین لگانے کا آغاز کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ صحت کو اس ضمن میں جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی۔ عثمان بزدار نے کہا کہ پریس کلب میں خصوصی سینٹرز کے قیام کابھی جائزہ لیا جائے۔