وزیراعظم کی عزت دیکھ کر بلاول کا دل رنجیدہ ہے، خرم شیرزماں

121

کراچی(آن لائن) تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سند ھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی عزت دیکھ کر بلاول کا دل رنجیدہ ہے، پی پی نے ملک کو تاریخی قرضوں کی طرف دھکیلا، نابالغ بلاول کا وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب پر تنقید ظاہر کرتا ہے بلاول اپنے حواس کھوچکے۔ بلاول زرداری کا عقیدہ ہے جھوٹ اتنا بولو کہ سچ لگے۔وزیراعظم عمران خان کی عالمی شہرت و عزت دیکھ کر بلاول زرداری کا دل رنجیدہ ہوچکا ہے۔ پیپلز پارٹی نے ملک کو تاریخی قرضوں کی طرف دھکیلا ہے۔ بلاول کو مشورہ ہے باہمت بنیں اور سندھ کے عوام سے ایک ٹیلیفونک سیشن کرلیں، بلاول کو اپنی حیثیت کا علم ہوجائیگا۔ اپنے ایک بیان میں خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ بلاول زمینوں پر قبضے،منی لانڈرنگ اور کمیشن کے بجائے سندھ کی ترقی کا سوچیں۔پیپلز پارٹی کا دور اقتدار پاکستانی قوم کے لیے شرمندگی کا سبب بنتا ہے۔ آج سندھ کے عوام اپنے بنیادی حقوق کے لیے سراپا احتجاج ہیں۔ بلاول کی سندھ حکومت نے سندھ کے لوگوں کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔