سندھ اور بلوچستان میں اشیائے خورونوش کی قیمتیں 42فیصد زاید

333

اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)سرکاری ادارے محکمہ شماریات کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں اشیائے خورو نوش کی سرکاری قیمتوں اور منڈی کی قیمتوں میں بہت زیادہ فرق پایا جاتا ہے جب کہ ان 2 صوبوں کے مقابلے میں پنجاب، خیبر پختونخوا اور وفاقی دارالحکومت میں یہ فرق ان 2 صوبوں کے مقابلے میں کم ہے۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سرکاری نرخوں اور منڈی کی قیمتوں میں فرق سب سے زیادہ بلوچستان میں ہے جہاں یہ فرق 42 فیصد تک ہے جبکہ سندھ میں 40 فیصد۔ پنجاب میں قیمتوں میں یہ فرق 31 فیصد تک ہے جبکہ اسلام آباد میں 18فیصد اور خیبر پختونخوا میں 17فیصد تک ہے۔