ٹنڈولٰہیار،اسسٹنٹ کمشنر کا ویکسین سینٹر کا دورہ،انتظامات کا جائزہ

112

 

ٹنڈ والٰہیار(نمائندہ جسارت)اسٹنٹ کمشنر ٹنڈوالٰہیار کا کورونا وائرس ویکسین سینٹر کا دورہ اور انتظامات کا جائز ہ لیا گیا ۔اس موقعے پر اسٹنٹ کمشنر شیراز احمد لغاری نے نیشنل پر یس کلب ٹنڈوالٰہیار کی میڈ یا ٹیم سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ حکومت پاکستان اور حکومت سند ھ کی جانب سے اپنے شہر یوں کو کورونا وائر س جیسے موذی مرض سے بچانے کے لیے ضلع ٹنڈوالٰہیار میں 40سال تک کے افراد کو کورونا وائر س کی ویکسین مفت فراہم کی جارہی اور اس سلسلے میں کورونا وائرس سینٹر ٹنڈوالٰہیار میں ابھی تک 4200سو افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ سینٹر عید پر بھی کھلا رہے گا ویکسین سینٹر دوشفٹوں میں رات بارہ بجے تک کام کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے ویکسین کے لیے چلائی جانے والی آگاہی مہم کے سبب سینٹر پر عوام کا رش لگ چکا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پہلے 40سے50افراد کی او پی ڈی تھی لیکن اب شہر یوں میں شعور آچکا ہے اور اس وقت او پی ڈی 180سے زائد ہو چکی ہے شہر یوں کو چاہیے کہ وہ کورونا وائرس کی ویکسین ضرور کر وائیں تاکہ ان کا خاندان اور ہمارا ملک اس وبا سے محفوظ رہ سکے جبکہ اسٹنٹ کمشنر نے کورونا وائرس کے سلسلے میں ایس او پی کی خلاف ورزی کی اطاعات پر نصر پور کا دورہ کیا جہاں پر دکانداروں پر ایس او پی کی خلاف ورزی کر نے پر چار ہزار روپے کا جر مانہ بھی عائد کیا اور سوشل میڈ یا پر سپر مدینہ ہو ٹل کی خبر وائر ہو نے کا بھی نوٹس لیتے ہو ئے مذکورہ ہو ٹل کا بھی دورہ کیا اور انہیں رمضان آرڈیننس کے احترام کر نے کی ہدایت کی گئی۔