میہڑ،رشتے کے تنازع پر 10 سالہ لڑکی کا 50 سالہ شخص سے نکاح

202

میہڑ (نمائندہ جسارت) میہڑ کے قریب فرید آباد تھانے کی حدود گاؤں چارو میں مبینہ طور پر ایک مقامی جرگہ میں بیٹی کا رشتہ دینے والے معاملے کے بعد گزشتہ روز 10 سالہ معصوم بچی سونیا بیٹی پیارو بگھیو کو رات گئے 50 سالہ شخص خالد بگھیو سے زبردستی شادی کرائی گئی، اس سے متعلق معلوم ہوا ہے کہ بچی سونیا کے بھائی سے گاؤں کی ایک شادی شدہ خاتون اپنے شوہر کو چھوڑ کر بچی کے بھائی یاسر سے شادی کرنے والی خاتون خالد کی اہلیہ بتائی جارہی ہے، معاملہ ختم کرنے کے لیے گاؤں میں مبینہ جرگہ کیا گیا تھا جرگے میں یاسر کی معصوم بہن سونیا کو اس کے عوض 50 سالہ خالد بگھیو کو دینے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ میہڑ کے قریب چارو میں 10 سالہ معصوم بچی کا 50 سالہ شخص سے شادی کا ایس ایس پی دادو نوٹس لیتے میہڑ کے اے سیکشن تھانے کے ایس ایچ او نور مصطفی پٹھان کی قیادت میں 5 تھانوں کی پولیس گاؤں چارو میں گھر گھر تلاشی کی، ورثاء نے معصوم بچی کو گم کردیا رابطہ پر ایس ایچ او نور مصطفی پٹھان نے بتایا کہ معصوم بچی کو سگ چٹی میں شادی والے اطلاع پر ایس ایس پی دادو کے احکامات پر گاؤں پر چڑھائی کر کے تلاشی لی مگر متاثرہ بچی ابھی تک نہیں ملی جبکہ پولیس سونیا کے بھائی سمیت فتاح بگھیو، مبارک بگھیو، ماجد، جانی اور عثمان چنا سمیت 15 افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ معصوم بچی سونیا کی سوتیلی ماں زینب شوہر پیار علی، حسنہ شوہر دوست علی، حکیمہ بگھیو نے کہا کہ پولیس کل سے ہمارے گاؤں میں بیٹھی ہے، جو کہیں نہیں جانے دے رہی، ہمارے بچے بھوکے ہیں انصاف کیا جائے۔ بچی کی سوتیلی ماں زینب بگھیو نے بچی کی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اپنی رضا اور خوشی سے شادی کرائی ہے۔ پولیس بلاجواز تنگ کررہی ہے، پولیس کے کہنے پر بچی کے وراث سونیا کو بیان کے لیے پیش کیا جائے۔ اطلاع ہے کہ سونیا کی چھوٹی عمر میں شادی کروائی گئی ہے، جبتک مولوی، بچہ، ان کی ماں باپ پیش نہیں ہوں گے تب تک پولیس ادھر ہی رہے گی۔