حب،بے امنی کی لپیٹ میں ،چوری و جرائم کی وارداتوں میں اضافہ

324

لسبیلہ( نمائندہ جسارت)بلوچستان کے سب سے بڑے صنعتی شہر حب میں آئے روز چوری اور جرائم،جیب کتروں کی وارداتوں میں آئے روز اضافہ پولیس جرائم پیشہ عناصر کے سامنے بے بس۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے سب سے بڑے صنعتی شہر حب میں آئے روز دن دھاڑے اسٹریٹ کرائم،منشات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے لوگ آئے روز اپنے قیمتی اشیاء￿ سے محروم ہو رہے ہیں گھروں اور مختلف شاپنگ سینٹرز کے سامنے کھڑی موٹر سائیکل چور اپنے ہاتھ کا صفایا دکھا کر پتلی گلی سے 9/2/11 ہو جاتے ہیں جبکہ جیب کترے مختلف شاپنگ سینٹر میں داخل ہو کر جیبوں کا صفایا کرکے باآسانی نکل جاتے ہیں جبکہ دوسری جانب دیکھا جائے تو پولیس اسٹریٹ کرمنل،جرائم پیشہ عناصر ایک دوسرے سے قطعہ تعلق نہیں اپنی اپنی عیدی کی مہم میں مصروف نظر آتے ہیں جبکہ شہری اور تاجر برادری عدم تحفظ کا شکار ہیں حب میں آئے روز بڑھتی ہوئی واردات سے عوام اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں جس کی وجہ سے یہاں کی عوام میں خوف و حراس میں مبتلا ہیں جبکہ علاقے میں امن و امان اور عوام کو تحفظ فراہم کرنا پولیس کی ذمے داری ہے مگر پولیس خواب و خرگوش کے نشے میں ہر وقت رہتے ہیں ان کو عوام سے کوئی سروکار نہیں جبکہ عوام نے صوبے کے و ضلعی بالا افسران اور وزیر اعلیٰ بلوچستان،وزیر داخلہ بلوچستان،آئی جی بلوچستان،ڈی آئی جی،ایس ایس پی لسبیلہ سے اپیل کی ہے کہ حب میں تجربہ کار عوام دوست پولیس آفیسر تعینات کیے جائیں جو یہاں امن و امان قائم رکھ سکے تاکہ یہاں کے عوام سکھ کا سانس لے سکے۔