کندھکوٹ، لاک ڈاؤن پر عمل نہ کرنیوالے 10 سے زائد دکاندار گرفتار

421

کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) کندھکوٹ شہر کے اندر زیادہ منافع لینے والے اور لاک ڈاؤن پر عمل نہ کرنے والے 10 سے زائد دکاندار گرفتار ، ڈپٹی کمشنر کشمور کا شہر کی مارکیٹوں اور بازاروں کا دورہ، متعلقہ افسران کو ہدایت۔ ڈپٹی کمشنر کشمور کندھ کوٹ منورعلی مٹھیانی، اسسٹنٹ کمشنر ناہید احمد اور متعلقہ افسران کندھکوٹ کے عوام کے اندر سندھ حکومت کی جانب سے جاری ایس او پیز اور لاک ڈاؤن پر عمل کروانے کے لیے شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ۔ ڈپٹی کمشنر نے بغیر ماسک معزز لوگوں کو پہننے کی تائید کی اور لاک ڈاؤن کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر زیادہ منافع لینے والے اور لاک ڈاؤن پر عمل نہ کرنے والے پانچ سے زائد دکاندار گرفتار۔ ڈپٹی کمشنر نے اے سی کندھکوٹ کو ہدایت کی کہ وہ مارکیٹ کا اچانک دورہ کریں اور سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ لاک ڈاؤن پر عمل کرائیں، عمل نہ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کریں اور لاک ڈاؤن میں دکان کھولنے والے حضرات کو گرفتار کیا جائے۔