میرواہ گورچانی، 1200 افراد میں راشن کے بیگ تقسیم

162

میرواہ گورچانی (نمائندہ جسارت) نور ٹی وی کے چیئرمین پیر نور العالفین صدیقی کی جانب سے پیر علاء الدین صدیقی ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب کے انعقاد کے ذریعے میرواہ گورچانی دارالعلوم محی الاسلام صدیقیہ 1200 افراد میں راشن کے بیگ تقسیم کیے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک میرواہ گورچانی میں علاء الدین صدیقی ٹرسٹ نور ٹی وی کے چیئرمین حضور شیخ الاسلام پیر نور العالفین صدیقی کی جانب سے میرواہ گورچانی کے مشہور و معروف عالم دین دارالعلوم محی الاسلام کے بانی پیر حضرت علامہ مولانا مشتاق احمد نقشبندی، ٹنڈو جام کے خلیفہ راؤ صوفی رضا نقشبندی، سابق چیئرمین ٹاؤن کمیٹی میرواہ گورچانی حاجی رانا سلیم اختر، وائس چیئرمین حاجی علی احمد، سابق کونسلر چودھری منیر احمد آرائیں، سابق کونسلر راؤ ضیاء القاسمی، رانا عرفان، ظفریاب، رانا نیامت علی راجپوت، حافظ خادم حسین نقشبندی، صاحبزادہ اشتیاق، مشتاق احمد نقشبندی اور ممتاز عالم دین علامہ نذیر حسین نقشبندی سمیت دیگر معززین شہریوں نے شرکت کی پروقار تقریب سے علامہ مولانا پیر مشتاق احمد نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں وہ لوگ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں جو لوگوں کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں وہ لوگ قابل تعریف ہیں جو بغیر کسی لالچ رنگ و نسل کے غرباء میں تعاون کر رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت وقت اور مخیر حضرات سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھی لاک ڈاؤن کی اس مشکل گھڑی میں غریبوں کا خاص خیال رکھیں۔ تقریب کے آخر میں ملک و قوم کی سلامتی اور حضور پیر نور العالفین صدیقی کی عمر درازی اور صحتیابی کے لیے خصوصی دعائیں کی۔