یمنی فوج نے حملہ پسپا کردیا‘ حوثی ملیشیا کو بھاری نقصان

145

صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) یمن کے صوبے الجوف کے فوجی کارروائی کے دوران کئی حوثی باغی ہلاک ہوگئے۔ جنوب مشرق میں فوج کے ہاتھوں حوثی ملیشیا کے درجنوں ارکان مارے گئے۔ مقامی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ فوج نے حوثی باغیوں کے ایک گروپ کو جدافر کے محاذ پر آگے بڑھنے کا موقع دیا اور پھر اچانک ان کو گھیرے میں لے کر حملہ کر دیا۔ اس کے نتیجے میں درجنوں حوثی باغی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔