شام کی بڑی آئل ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی

116

دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شام کے وسطی شہر حمص میں واقع آئل ریفائنری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ حمص ریفائنری میں تیل صاف کرنے کے یونٹ میں پمپنگ اسٹیشن سے تیل کے اخراج کے نتیجے میں آگ لگی ہے۔ سرکاری چینل نے ریفائنری میں آگ کی فوٹیج براہ راست نشر کی، جس میں شعلے بلند ہوتے دیکھے جاسکتے ہیں۔ حمص میں جنوری میں بھی ریفائنری کے نزدیک خام تیل کے اسٹیشن میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی۔