قومی ٹیم کو وطن واپس لانے کیلئے پی آئی اے کا خصوصی طیارہ زمبابوے روانہ

129

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کو سیریز مکمل ہونے کے بعد اب زمبابوے سے وطن واپس لانے کے لیے قومی ایئرلائنز (پی آئی اے) کا خصوصی طیارہ زمبابوے روانہ ہوگیا۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ لاہور سے خصوصی پرواز پی کے 6721 ہرارے کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بوئنگ 777 طیارہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو لیکر کل لاہور پہنچے گا۔خیال رہے کہ واپسی پر کرکٹ ٹیم کو 7 سے 10 دن تک اپنے گھروں پر لازمی قرنطینہ کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ روزپاکستان نے زمبابوے کو کلین سوئپ کردیا تھا۔