زمبابوے کے خلاف دونوں سیریز میں جیت ٹیم کیلئے اچھی ہے، بابر اعظم

128

کراچی (اسٹاف رپورٹر) زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا جیت پر کہنا تھا کہ زمبابوے کے خلاف دونوں سیریز میں جیت ٹیم کیلئے اچھی ہے۔فاسٹ بولرحسن علی کا کہنا ہے کہ اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں، عابد علی نے ڈبل سنچری کو اپنے اور فیملی کے لیے اہم قرار دیا ہے، جبکہ کپتان بابر اعظم نے زمبابوے خلاف دونوں سیریز کو ٹیم کیلئے اچھا قرار دیا ہے۔زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ میچز میں مین آف دی سیریز بننے والے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں،انہوں نے بتایا کہ پلان کے مطابق بولنگ کی اور وکٹیں حاصل کیں۔دوسرے ٹیسٹ کے مین آف دی میچ اوپنر عابد علی کا کہنا ہے کہ ڈبل سنچری میرے اور فیملی کے لیے اہم ہے، کوشش تھی کہ آخر تک بیٹنگ کرنا ہے اور اس میں کامیاب رہا۔انہوں نے کہا کہ پہلی وکٹ جلدی گرنے کے بعد اظہر علی کے ساتھ پارٹنرشپ کی جس سے فائدہ حاصل ہوا، عابد علی نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں 60 رنزبنانے کے بعد اعتماد میں اضافہ ہوا۔عابدعلی نے کہا کہ زمبابوے کے خلاف رنز کرنا بہت ضروری تھا، پورے پلان کے مطابق سیریزکھیلی ، اس اننگزسے میرے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، کوچزنے میرے ساتھ بہت محنت کی ، مصباح الحق اور یونس خان نے بڑا سپورٹ کیا۔