مائیں معاشرے کی اصل معمار ہیں، بابر اعظم

117
 ہوم گراؤنڈ پر پہلی مرتبہ کھیلنے کا احساس الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں،بابر اعظم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مائوں کے عالمی دن کی مناسبت سے زمبابوے میں موجود قومی کرکٹرز نے اپنے جذبات کا اظہار کیا ۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ماؤں سے ہی دنیا کی اصل رونق ہے اور مائیں ہی معاشرے کی اصل معمار بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ ماں کے احسانات کا مقروض رہوں گا۔، اللّٰہ ان کا سایہ ہمیشہ ہم سب پر قائم رکھے۔ مین آف دی سیریز کا اعزاز حاصل کرنے والے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا تھا کہ زندگی سے اگر ماں نکال دیں تو پیچھے کچھ بھی نہیں بچتا،حسن علی نے والدہ سمیت دنیا کی دیگر مائوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب مائوں کو عالمی دن بہت مبارک ہو۔