ٹرینوں پررش‘ مسافروں نے ایس او پیز کی دھجیاںاڑادیں

104

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک گیر لاک ڈاؤن کے تحت سفری پابندیاں عائد ہیں اوربین الصوبائی ٹرانسپورٹ کے علاوہ انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ پرمکمل پابندی ہے،ٹرانسپورٹ پرپابندی کے باعث ٹرینوں پررش بڑھ جانے کی وجہ سے کورونا ایس اوپیز کی دھجیاں آڑا دی گئی ہیں۔ سندھ حکومت کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے تمام شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ پر ایک ہفتے کے لیے پابندی عائد ہے، صوبے میں شہروں کے اندر بھی بس، منی بس، کوچز اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی ہے۔بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر عائد ہونے والی پابندی کے بعد عید الفطرکا تہوار اپنے گھرمنانے کے لیے کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں سے اندرون ملک مختلف علاقوں کا رخ کرنے والے مسافروں کی سہولت کے لیے ریلوے نے خصوصی ٹرینیں چلائی ہیں لیکن تمام عید اسپیشل ٹرینوں کے علاوہ دوسری ٹرینوں میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی عام ہوگئی ہے۔ریلوے کی جانب سے ٹرینوں میں بکنگ ایس اوپیز کے تحت کی گئی ہے لیکن اپنی منزل مقصود پرپہنچنے کی وجہ سے ٹرینیں لوگوں سے کھچا کھچ بھری ہوئی ہیں اورمسافرٹرینوں کے فرش کے علاوہ دروازوں میں نیچے بیٹھ کرسفرکررہے ہیں۔ ٹرینوں میں ایس اوپیز کا نفاذ ریلوے عملہ کے لیے ناممکن ہوگیا ہے۔