نہتے فلسطینی مسلمانوں پر تشدد قابل مذمت ہے،شاہ عبدالحق قادری

100

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے قبلہ اول بیت المقدس میں نہتے فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی مظالم و جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری اس ظلم پر صدائے احتجاج بلند کرے۔ ماہ رمضان المبارک میں عبادت میں مصروف مسلمانوں پر تشدد افسوسناک ہے،اسرائیل کو تسلیم کرنے والے مسلم ممالک کی آنکھیں کھل جانی چاہییں۔انہوں نے کہا کہ مسلم حکمراں روایتی مذمتی بیانات سے آگے بڑھ کر صہیونی ریاستی دہشت گردی کے خلاف عملی اقدامات اٹھائیں۔ جما عت اہلسنّت کے رہنماؤں ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری،علامہ خلیل الرحمان چشتی،علامہ نسیم احمد صدیقی ودیگر نے مشترکہ بیان میں کہا کہ بیت المقدس میں پر امن نمازیوں پر حملے کے مناظر انتہائی تکلیف دہ ہیں۔اسرائیلی فورسز بزور طاقت فلسطینیوں کو ان کی زمین سے بے دخل کر کے ناجائز یہودی بستیاں آباد کر رہی ہیں۔