سعودی عرب کے زکوة الفطر پروجیکٹ کے تحت پاکستان میں مستحقین میں اشیاء کی تقسیم شروع

817

اسلام آباد: کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے زکوة الفطر پروجیکٹ کے تحت پاکستان میں مستحقین میں کھانے پینے کی اشیاءکی تقسیم شروع کردی گئی۔

کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے زکوة الفطر پروجیکٹ کے تحت خیبر پختونخوا کے 9 اضلاع میں 1 لاکگ 14 ہزار 192 مستحقین میں جبکہ صوبہ پنجاب میں لاہور، فیصل آباد، خانیوال، ساہیوال، صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقوں لکی مروت، ٹانک، لوئر دیر، باجوڑ اور ڈیرہ اسماعیل خان کے مستحقین میں چاولوں کے 19 ہزار 32 تھیلوں (400 ٹن) کی تقسیم کا عمل صوبائی حکومت، لوکل گورنمٹ اور کنگ سلمان ریلیف سنٹر کے باہمی اشتراک سے راشن کی تقسیم کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

چاول کے تھیلے کوویڈ 19 وبا کے باعث مستحقین کو ان کی دہلیز پر ریلیف سینٹر عملے کی نگرانی میں فراہم کئے جائیں گے۔