بالائی خلا میں سیٹلائیٹ لانچ کرنے کیلیے دنیا کا سب سے بڑا طیارہ پرواز کیلئے تیار

1145

کیلیفورنیا: دنیا کا سب سے بڑا طیارہ اب پرواز کیلئے تیار ہے، یہ طیارہ سٹراٹولانچ سسٹم نامی کمپنی نے تیار کیا ہے اور  سٹراٹولانچ نامی اس طیارے نے دوسری آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کی جبکہ اس نے2019 میں پہلی آزمائشی پرواز کی تھی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق  اب تک تیار کیا گیا سب سے بڑا طیارہ بہت جلد آسمانوں پر اکثر پرواز کرتا نظر آئے گا،  سٹراٹولانچ نامی اس طیارے نے دوسری آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کی ہے جبکہ اس طیارے کے ذریعے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن تک سامان پہنچایا جاسکے گا۔

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ اب پرواز کیلئے پوری طرح سے تیار ہے، یہ طیارہ سٹراٹولانچ سسٹم نامی کمپنی نے تیار کیا ہے جس کی ملکیت پہلے مائیکرو سافٹ کے شریک بانی پال ایلن کے پاس تھی، جن کا اکتوبر2018میں انتقال ہوا۔

بل گیٹس کے ساتھ مل کر مائیکرو سافٹ قائم کرنے والے پال ایلن نے جون 2017ء میں اس طیارے کے بارے میں اعلان کیا تھا، پال ایلن کا اس کمپنی کی تشکیل کا مقصد ایسے طیارے کو بناتا تھا جو زمین کے نچلے مدار تک آسان قابل بھروسہ رسائی فراہم کرسکے۔

پال ایلن کا اس کمپنی کی تشکیل کا مقصد ایسے طیارے کو بناتا تھا جو زمین کے نچلے مدار تک آسان قابل بھروسہ رسائی فراہم کرسکے، تاہم ان کے انتقال کے بعد کمپنی کی ملکیت بدل گئی اور اب یہ طیارہ ہائپر سونک گاڑیوں کے موبائل لانچ پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔

سٹراٹولانچ نامی اس طیارے نے دوسری آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کی، اس نے2019 میں پہلی آزمائشی پرواز کی تھی جبکہ یہ طیارہ بالائی خلا میں سیٹلائیٹ لانچ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا، اس طیارے کے ذریعے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن تک سامان پہنچایا جاسکے گا۔

واضح رہے اس کے 385 فٹ کے پر یا بازو کسی فٹ بال فیلڈ سے زیادہ چوڑے ہیں اور اس طرح اسے دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بناتے ہیں جبکہ اس طیارے کو جنوبی کیلیفورنیا کی موجیو ایئر اینڈ اسپیس پورٹ سے 29 اپریل کو اڑایا گیا اور یہ 3 گھنٹے 14 منٹ تک فضا میں رہا۔

ماہرین کے مطابق  پرواز کے دوران یہ طیارہ 14 ہزار فٹ کی بلندی تک گیا اور 199 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کی جسے کمپنی نے کامیابی قرار دیا ہے۔

کمپنی کے مطابق اسٹراؤلانچ طیارے کی کارکردگی پر ہمیں اطمینان ہے اور محسوس ہوتا ہے کہ ہم دنیا کے پہلے ہائپر سونک طیارے کو متعارف کرانے کے قریب ہیں جبکہ اس طیارے کے ذریعے مدار میں تجربات بھی کئے جاسکیں گے۔

کمپنی ایسے طیارے بنا رہی ہے جس میں انسان بردار طیارہ شامل ہوگا، اس طیارے میں 2کاک پٹ ہیں جبکہ اس کے 28پہیے ہیں اور 6انجن عام طور پر747جمبو جیٹ طیاروں میں استعمال ہوتے ہیں۔