کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کو عہدے سے ہٹادیا گیا

333

کراچی: سربراہ کراچی پولیس غلام نبی میمن کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ عمران یعقوب منہاس کو ایڈیشنل آئی جی کراچی تعینات کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کو عہدے سے ہٹا کر اے آئی جی اسپیشل برانچ تعینات کردیا گیا ہے جب کہ عمران یعقوب منہاس نئے پولیس چیف کراچی تعینات کردیے گئے ہیں، نئے پولیس چیف کی تعیناتی سے متعلق نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

عمران یعقوب اس سے قبل ڈی آئی جی ویسٹ کراچی، ڈی آئی جی ٹریفک پولیس، انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات اور ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ سندھ پولیس تعینات رہ چکے ہیں۔