آرمی چیف سے برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی ملاقات

332

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  سےبرطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے ملاقات کی ہے جس میں آرمی چیف نے شہزادہ فلپ کےانتقال پردکھ کااظہار کیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے برطانوی چیف آف ڈیفنس جنرل نکولس  نے ملاقات کی  جس میں دوطرفہ تعلقات،دفاعی تعاون کےاموربھی زیرغورآئے۔

ملاقات مین باہمی دلچسپی کےامور،علاقائی سلامتی صورتحال پر گفتگو کی گئی جب کہ  افغان  مفاہمتی  عمل سےمتعلق پیشرفت پربھی بات چیت ہوئی۔

جنرل نکولس نےافغان امن  اور خطے کی سلامتی کیلئےپاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے شہزادہ فلپ کےانتقال پردکھ کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہزادہ فلپ کےانتقال سےدنیاایک قابل عزت دوست سےمحروم ہوگئی۔