ایمنسٹی انٹرنیشنل کا بھارت میں اسمگلروں سے یورینیم مواد برآمد ہونے پر شدید تشویش کا اظہار

353

نئی دہلی: انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت میں اسمگلروں سے ایٹم بم میں استعمال ہونے والی یورینیم مواد برآمد ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ ایٹمی مواد بھارت میں ایک عام شخص سے ملنا عجیب بات ہے، بھارت میں 7 کلو گرام قدرتی یورینیم کے ایک غیر مجاز شخص سے قبضے میں لیے جانے پر کئی سوالات نے جنم لیا ہے، بھارتی حکام معاملے کی جامع تحقیقات کروائیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مزید کہا کہ بڑی مقدار میں حساس ایٹمی مواد ریاست کے کنٹرول سے باہر کیسے نکلا؟ بھارت اس کی شفاف تحقیقات کرائے اور بھارتی حکام ان وجوہ کی بھی نشاندہی کریں جن کے باعث قدرتی یورینیم چوری ہوا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ چند روز قبل مہاراشٹر میں پولیس نے دو افراد کو 7 کلوگرام (15.4 پاؤنڈ) قدرتی یورینیم غیر قانونی طور پر رکھنے کے جرم میں گرفتار کیا تھا، بھارت میں ایسے واقعات خطے کے امن کیلئے ناگزیر ہے، اِس بارے اگر کچھ نہ کیا گیا تو خطے کا امن داؤ پر لگ سکتا ہے۔