عبدالخالق مگسی بزم ساتھی حیدرآباد کے صدر منتخب

120

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ حیدرآباد کا اجتماع ارکان 6مئی کو لطیف آباد میں ہوا، جس میں ناظم اسلامی جمعیت طلبہ حیدرآباد معاذ ابو الاعلیٰ عار ف نے اراکین حیدرآباد سے مشاورت کے بعد سیشن 2021-22 کے لیے عبدالخالق مگسی کو بزم ساتھی حیدرآباد کا صدر، عبدالرافع قاضی کو علاقہ لطیف آباد، اُسامہ مجید کو علاقہ وسطی، اعجاز الحق کو علاقہ شرقی، سید صائم حسین کو سائٹ زون، سید عادل علی کو زون شرقی کا ناظم مقرر کیا ہے جبکہ شعبہ تنظیم کے لیے محمد علی شیخ، نشرو اشاعت کے یے سید صائم حسین اورسوشل میڈیا کے لیے عبدالسمیع راجپوت کو انچارج مقرر کیا ہے۔