سندھی دیہات کو مسمار کیے جانے کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے، عمران لغاری

101

ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت) سندھ یونائیٹڈ پارٹی ضلع ٹنڈو محمد خان کی جانب سے کراچی کے قریب آباد سندھیوں کے قدیمی دیہات کو مسمار کیے جانے کیخلاف عمران لغاری، سلیم ہالیپوٹو، علی غلام سموں ودیگر کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور سخت نعریبازی کی گئی۔ اس موقع پر مظاہرین نے سندھ حکومت اور ملک ریاض کیخلاف سخت نعریبازی کی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ کراچی کے قریب آباد سندھی دیہات کو مسمار کیے جانے کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے۔ بصورت دیگر سندھ یونائیٹڈ پارٹی بھرپور احتجاجی تحریک چلائے گی۔