گڑھی یاسین کی خاتون کوروناوبا کے باعث انتقال کرگئیں

32

سکھر( نمائندہ جسارت) کورونا نے مزید ایک اور زندگی چھین لی ، پانچ روز کے دوران ہلاکتوں کی تعداد سات ہوگئی،میت کو ایس او پیز کے تحت آبائی گاؤں روانہ کردیا ۔ سکھرمیں کورونا نے مزید ایک زندگی چھین لی ہے گزشتہ روز سکھرسول اسپتال میں زیر علاج گڑھی یاسین کی 55سالہ خاتوں مسمات بادشاہ زادی چل بسی،خاتون کی میت ایس اوپیز کے تحت ورثا تک پہنچانے کیلئے ایدھی سینٹر کے حوالے کی گئی جس کے بعد ایدھی ایمبولینس کے ذریعے خاتون کی نعش گڑھی یاسین پہنچائی گئی واضع رہے کہ سول اسپتال میں پانچ روز کے دوران ہلاکتوں کی تعداد سات ہوگئی ہے اور اب تک ہلاک ہونے والوں میں تین خواتین اور چار مرد شامل ہیں۔