شاہین ایئرپورٹ سروسز کی سرزنش

130

نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن نے شاہین ائیرپورٹ سروس سے نکالے گئے 20 سے زائد مزدوروں کو ان کے سابقہ مراعات کے ساتھ بحالی کا فیصلہ سنایا تھا جس پر انتظامیہ کی جانب سے عمل درآمد نہ کرنے کی بنا پر مزدوروں کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی جس درخواست پر سماعت کرتے ہوئے نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن اسلام آباد کے ممبر محمد اشرف نے شاہین ائیرپورٹ سروس کے ورکر جن کی بحالی کے آرڈر کی مسلسل خلاف ورزی کی جا
رہی تھی جس پر ممبر اسلام آباد نے کیس نمبر 7(20)/2021 میں مورخہ 28/04/2021 احسن محمد خان (ED) گرفتاری کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے SHO ائیرپورٹ تھانہ کو پابند کیا ان کو اگلی سماعت پر گرفتار کر کے پیش کیا جائے کیس کی اگلی تاریخ 20/05/2021 مقرر کی گئی ہے۔