ریٹائر ملازمین کے لیے پنشن کی خاص اہمیت ہے

195

ویرو کے رہنما میر ذوالفقار نے جسارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنشن کی ادائیگی کرنے والا ادارہ ای او بی آئی کی خاص اہمیت ہے یہ ادراہ مزدوروں اور ایمپلائرز کے کنٹری بیوشن سے پنشن کی ادائیگی کرتا ہے جس سے مزدوروں کی کچھ معاشی ضروریات اور صحت کے اخراجات پورے ہوتے ہیں۔ بدقسمتی سے اس ادارہ میں کئی دہائیوں سے لوٹ مار اور کرپشن کا بازار گرم ہے۔ پچھلی اور موجودہ تمام حکومتوں نے سیاسی بنیاد پر اس کے چیئرمین کا تقرر کرتے ہیں اور ہمیشہ میرٹ کی دھجیاں بکھیری جاتی ہیں۔ سیاسی بنیادوں پر تقرر کیے گئے چیئرمین لوٹ کھسوٹ اور کرپشن میں ملوث پائے گئے ہیں۔ لہٰذا تقریباً تمام چیئرمینوں کی مدت ملازمت خم ہونے کے بعد ان پر کرپشن کے کیسز قائم کیے گئے ہیں۔ میرٹ پر نئے چیئرمین کی تقرری کے بجائے پچھلے چیئرمین اظہر حمید کی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد انہیں دوبارہ چیئرمین بنانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ جس کی مکمل مذمت کی جانی چاہیے۔ پچھلے چیئرمین صاحب پر ای او بی آئی میں بڑے پیمانے پر کرپشن کرنے کا الزام ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ان پر کرپشن کے مقدمات قائم کیے جائیں اور سزائیں دی جائیں۔ ادارہ میں میرٹ کی بنیاد پر ایسے چیئرمین کا تقرر کیا جائے جو نہ صرف ادارہ کی ساکھ کو بحال کرے، مزدوروں اور اجیران کا اعتماد ادارہ پر بحال کرے اور اس کی رجسٹرڈ ممبران کی تعداد میں اضافہ کرے۔ مزدور تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر اطہر حمید کی بطور چیئرمین تقرری کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے کیوں کہ یہ ادارہ کی بقاء اور ترقی کے لیے ضروری ہے۔