کورونا وائرس: ملک بھر میں مزید 118 مریض انتقال کرگئے

275

اسلام آباد: مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید 118افراد جاں بحق اور اموات کی مجموعی تعداد18915ہو گئی جبکہ مزید3785نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے  تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے ملک بھر میں118افراد جاں بحق اور اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار915  تک پہنچ گئی جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں میں3785نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 58 ہزار 26 ہو گئی ۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں ایکٹیو کیسز کی تعداد 81 ہزار 830 ہے اور 7 لاکھ 57 ہزار 281 افراد کورونا سے شفایاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 903 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

این سی او سی کے مطابق  کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 9 ہزار 32 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 726، خیبرپختونخوا 3 ہزار 588، اسلام آباد 708، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 247 اور آزاد کشمیر میں 507 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 77 ہزار 974، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 23 ہزار 842، پنجاب 3 لاکھ 17 ہزار 972، سندھ 2 لاکھ 91 ہزار668، بلوچستان 23 ہزار324، آزاد کشمیر 17 ہزار 866 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 380 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان میں کورونا کی ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے اور 40 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسی نیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسی نیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔

واضح رہے ویکسی نیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔

آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسی نیشن کی جا رہی ہے جبکہ آج سے ملک بھر میں عید تعطیلات کے ساتھ مکمل لاک ڈاؤن لگادیا گیا ہے۔