ایکسپو سینٹر میں سندھ کے سب سے بڑے کورونا ویکسینینشن سینٹر کا افتتاح

376

کراچی: شہر قائد میں سندھ کے سب سے بڑے کورونا ویکسینینشن سینٹر کا افتتاح کر دیا گیا۔

ایکسپو سینٹر کراچی کے ہال نمبر 4 میں سندھ کے سب سے بڑے ماس ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کیا، یہ ویکسینیشن سینٹر 24 گھنٹے کام کرے گا جہاں ایک شفٹ میں 4000 سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جا سکے گی، وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے کہا کہ چاہتے ہیں وفاق جس قیمت پر کورونا ویکسین لے رہا ہے، صوبے کو بھی لے کر دے۔