سندھ پولیس شہداء کے ورثاء کے ساتھ کھڑی ہے، بشیر میمن

212

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ مشاق احمد مہر اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل میرپورخاص رینج ذوالفقار علی مہر کی ہدایات پر ایس ایس پی میرپورخاص فیصل بشیر میمن نے شہدائے پولیس کے ورثاء میں عید گفٹ اور عیدی کے چیک تقسیم کیے۔ آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر اور ڈی آئی جی میرپورخاص رینج ذوالفقار علی مہر کی ہدایات پر رمضان المبارک کے مقدس مہینے اور عیدالفطر کی آمد کے پیش نظر ایس ایس پی میرپورخاص فیصل بشیر میمن کی جانب سے شہدائے پولیس کے ورثاء میں عید گفٹ اور عیدی چیک تقسیم کیے اور شہداء کے ورثاء کے مسائل بھی فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔ اس موقع پر ایس ایس پی میرپورخاص فیصل بشیر میمن کا کہنا تھا کہ کہ آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر کی خصوصی توجہ اور سنجیدہ کاوشوں کے نتیجے میں محکمہ پولیس میں رمضان المبارک کے مہینے میں شہدائے پولیس کی ورثاء میں عید گفٹ اور عیدی تقسیم کی جارہی ہے۔ خوشیوں کے اس لمحے اور گھڑی میں سندھ پولیس شہداء کے ورثاء کے ساتھ کھڑی ہے، ایس ایس پی میرپورخاص نے مزید کہا کہ شہید اہلکار و افسران ہمارا وہ اثاثہ ہیں کہ جنہوں نے عوام کے جان و مال کی حفاظت کے خاطر اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دے کر قوم کو حیات بخشی۔