اشیائے خورونوش کی قیمتیں قابو نہ کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر جھڈو آ صف علی خاصخیلی کا تبادلہ

226

جھڈو (نمائندہ جسارت) اسسٹنٹ کمشنر جھڈو آصف علی خاصخیلی کی جانب سے اشیائے خورونوش کی پرائس چیکنگ اور کنٹرول کرنے میں ناکامی، خراب اور غیر اطمینان بخش کارکردگی پر کمشنر میرپور خاص ڈویڑن سید اعجاز علی شاہ کی جانب سے گزشتہ دنوں جاری کیے گئے دو وضاحتی نوٹسز کا اطمینان بخش جواب نہ دیے جانے پر اسسٹنٹ کمشنر جھڈو آ صف علی خاصخیلی کا جھڈو سے تبادلہ کردیا گیا ہے۔