کھپرو، لاک ڈاؤن میں چور سرگرم، پولیس گلیوں میں کاروبار بند کرانے میں مصروف

375

کھپرو (نمائندہ جسارت) لاک ڈاؤن میں چور سرگرم، شہر میں چوری کی بڑھتی وارداتیں، چور باآسانی گھروں کے باہر کھڑی موٹر سائیکل بنا کسی خوف کے لے جاتے ہیں۔ پولیس انتظامیہ سارا دن گلیوں میں کاروبار بند کرانے میں مصروف لیکن چور ان کی آنکھوں کے آگے سے موٹر سائیکل لے اڑتے ہیں۔ یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ڈی آئی جی شہید بے نظیر آباد، ایس پی سانگھڑ سے گزارش کرتے ہیں وہ ایس ایچ او ڈی ایس پی ایگل اسکواڈ انچارج کھپرو کو سختی سے احکامات جاری کریں کہ وہ شہر میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر کنٹرول کریں، جن کی موٹر سائیکل چوری ہوئی ہے وہ برآمد کرکے شہریوں کو واپس دلوائی جائیں اور چابی چور ٹولے کو گرفتار کیا جائے۔