حکومتی پالیسیوں نے تاجروں کی کمر توڑ رکھی ہے،انجمن تاجران

130

ٹنڈو جام (نمائندہ جسارت) تنظیم انجمن تاجران پاکستان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری پپو راجپوت نے کہا ہے کہ حکومت تاجر دشمنی سے گریز حکومت کی پالیسیوں نے تاجر برادری کی کمر پہلے ہی توڑ رکھی ہے۔ یہ بات انہوں نے تاجر بردری کے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ 16 مئی تک لاک ڈائون تاجر برادری کو قبول نہیں، یہ تاجر دشمن فیصلہ ہے، جس کے اثرات حکومت نہیں سمجھ رہی انتہائی خطرناک نکلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بازاروں کے اوقات کار میں اضافہ کرکے رش کو باآسانی کنٹرول کیا جاسکتا ہے لیکن حکومت تاجروں کے متعلق فیصلے کرتے ہوئے کبھی بھی انہیں اعتماد میں نہیں لیتی، حکومت کی تاجر دشمنی پالسیوں نے تاجر برداری کی کمر توڑ رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرکے تاجر برادری کی بے چینی کو ختم کرے۔ اس موقع پر انجمن تاجران سندھ کے نائب صدر عبدالعزیز چانڈیو خان سوٹھار سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔