میہڑ بائی پاس کے قریب قائم قدیمی گاؤں بنیادی سہولیات سے محروم

385

میہڑ (نمائندہ جسارت) میہڑ بائی پاس کے قریب قائم قدیمی گاؤں بنیادی سہولیات سے محروم، گاؤں میں برسوں سے سڑکیں کھنڈر جبکہ گاؤں کے اندر کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوسکا۔ گاؤں میں نالیاں ٹوٹ گئی ہیں، صفائی اور مرمت نہ ہونے کے باعث علاقہ گندگی کی زد میں آگیا ہے۔ گاؤں کے رہائشی ریاض کلہوڑو، گلشیر چانڈیو اور دیگر نے نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ افسوس قدیمی گاؤں سے سوتیلی ماں والا سلوک کیا جارہا ہے۔ گاؤں کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے۔ علاقہ گندگی کی زد میں ہے، کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوسکا۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گاؤں میں ترقیاتی کام کرا کے گاؤں والوں کی پریشانی دور کی جائے۔