انگلش پریمیئر لیگ میں آج 5 میچ کھیلے جائیں گے

271

لندن(جسارت نیوز)انگلش پریمیئر لیگ میں آج5میچوں کا فیصلہ ہو گا۔ اتوار کو پہلے میچ میں لیور پول اور سائوتھمپٹن کی ٹیمیں اینفیلڈ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ دوسرا میچ ولور ہیمپٹن اور برائٹن کے مابین مولینکس اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ تیسرے میچ میں مانچیسٹر یونائیٹڈ اور آسٹن ولا کی ٹیمیں ولا پارک اسٹیڈیم میں نبرد آزما ہوں گی۔ چوتھا میچ ویسٹ ہام اور ایورٹن کے درمیان لندن اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔