فائزر اور بیون ٹیک، گیمز کے لیے ویکسین عطیہ کریں گی

490

ٹوکیو(جسارت نیوز)بین الاقوامی اولمپک کمیٹی آئی او سی نے بتایا ہے کہ امریکی ادویات ساز کمپنی فائزر اور اسکی جرمن شراکت دار بیون ٹیک، رواں سال منعقد ہونے والے ٹوکیو اولمپکس اور پیرالمپکس کے شرکا کے لیے کورونا وائرس ویکسین کی خوراکیں عطیہ کریں گی۔آئی او سی نے بتایا کہ اس نے دونوں کمپنیوں کے ساتھ مفاہمت کی ایک یاد داشت پر دستخط کیے ہیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ قومی اولمپک اور پیرالمپک کمیٹیوں کے ذریعے ویکسین تقسیم کی جائے گی۔آئی او سی کا کہنا ہے کہ فائزر اور بیون ٹیک کی جانب سے فراہم کی جانے والی کوئی اضافی خوراک موجودہ پروگراموں سے باہر نہیں نکالی جائے گی ۔