اسکاٹش فٹ بال کپ کا دوسرا سیمی فائنل 22مئی کو کھیلاجائے گا

187

یڈنبرا(جسارت نیوز)اسکاٹش فٹ بال کپ میں سینٹ میرین اور سینٹ جانسٹن ایف سی کے درمیان سیمی فائنل (آج) اتوار کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے 136 ویں ایڈیشن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ اسکاٹ لینڈ میں جاری ہیں۔ اتوار کے روز ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں سینٹ مرین اور سینٹ جانسٹن کی ٹیمیں یمپڈین پارک اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ کوارٹر فائنل مرحلے میں سینٹ مرین نے کلمرنوک اور سینٹ جانسٹن نے رینجرز کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 22 مئی کو کھیلا جائے گا۔