اینا کیرونلینانے سینٹ مالو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

234

پیرس(جسارت نیوز)وکٹوریہ گولبچ نے الیگزینڈرا ساسنووچ، ہارمنی ٹین نے الیانا بولسووا، جیسمین پائولینی نے اینا کیرولینا اور ورورا گریشووا نے ربیکا پیٹرسن کو شکست دے کر سینٹ مالو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ ویمنز سنگلز مقابلوں کے پہلے کوارٹر فائنل میں سوئٹزرلینڈ کی وکٹوریہ گولبچ نے بیلاروس کی الیگزینڈرا ساسنووچ کو بآسانی سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں فرانس کی ہارمنی ٹین نے اسپین کی الیانا بولسووا کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ تیسرے کوارٹر فائنل میں اٹلی کی جیسمین پائولینی نے سلواکیہ کی اینا کیرولینا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3-6 اور 5-7 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔