لاہور: اورنج لائن، میٹرو بس اور اسپیڈو بس سروس بند

179

لاہور (نمائندہ جسارت) پنجاب حکومت نے عیدالفطر کی 10 روزہ تعطیلات کے دوران لاہور میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ جن میں اورنج لائن ٹرین سروس، میٹرو بس سروس اور اسپیڈو بس شامل ہیں کو فوری طور پر بند کردیا ہے‘ مذکورہ ٹرانسپورٹ کی بندش کی وجہ سے لاہور
ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو عید تعطیلات کے دوران مالی بڑے نقصان سے محفوظ رکھنا ہے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے ٹرین اور بسوں کی سروس بند کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔